:( ) بھارت کے 3 پاکستانی ایئر بیسز پر میزائل حملےناکام، ائیر ڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو ناکام بنایا، تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا نورخان ،مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں ، بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے-
سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجا جانے والا ڈرون بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔
بھارت کے 3 ایئر بیسز پر میزائل حملےناکام، تمام اثاثے محفوظ ہیں: پاک فوج
















