ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیں گے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف کے زیرصدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کےلئے وزیراعظم ہاو¿س پہنچے، سکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی،شرکاءکو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا، پاکستانی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا، شرکاءکو بریفنگ دی گئی بھارت کے 29 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے ہیں،شہباز شریف نے کہا پوری قوم پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کےلئے تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کےلئے پر عزم ہے،وزیراعظم نے کہا پاک افواج دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا،علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا ،وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا امریکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، امریکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ٹرمپ کی تشویش کو سراہا،وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے،پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،وزیر اعظم ہاو¿س کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔