لاہور ( سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب میں سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل کی عدم دلچسپی اور مانیٹرنگ سسٹم فعال نہ ہونے کے باعث محکمہ میں پرائیویٹ افراد پر مشتمل گینگ قابض ہو چکے ہیں۔ محکمہ ایکسائز پنجاب کے سنجیدہ افسران نے اس معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سرکاری محکمے میں سے پرائیویٹ افراد کا خاتمہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ”مشرق“ نے تحقیقاتی ثبوتوں پر مبنی خبروں کی اشاعت کی ہے جس پر وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ سیل میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے جبکہ آج کی اشاعت میں ”مشرق“ کی جانب اعلیٰ افسران کے سامنے ثبوت پیش کیا جا رہا ہے کہ ریجن A زون ون میں تعینات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خاتون آفیسر شانزے ریاض خود اپنی نجی کار میں تشریف فرما ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی سرکار جیپ کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شہباز نامی پرائیویٹ شخص نمایاں طور دکھائی دے رہا ہے اور کیا یہ ”مشرق“ کو تحقیقات پر اس زار سے پردہ اٹھ گیا ہے تو کیا محکمہ ایکسائز پنجاب میں تعینات اعلیٰ افسران نے کیوں چشم پوشی کر رکھی ہے ؟ کیا اس محکمہ میں موجود افسران میں باہمی تعاون کا فقدان ہے ؟ یا مانیٹرنگ سسٹم رائج ہی نہیں ہے ؟ یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟
محکمہ ایکسائز، افسران کی عدم دلچسپی، مانیٹرنگ سسٹم غیرفعال، پرائیویٹ افراد ادارے پر قابض
















