پاکستان کی ایئر سپیس بند اور تمام پروازیں منسوخ

لاہور: ( ) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔


ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔

قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔