لاہور:(اپنے رپورٹر سے )سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو ہر بار سبکی،انڈس واٹر کمیشن نے تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق بھارت 3 ڈیموں کی تعمیر کر کے عملی طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا، تینوں بار بھارت کو ورلڈ بینک ، نیوٹرل ایکسپرٹ سے سبکی کا سامنا کرنا پڑا،بھارت نے 2005 بگلیہار ڈیم، 2010 کشن گنگا ڈیم اور 2016 میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔
ذرائع کے مطابق محکمانہ قانونی مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ، آئندہ کا فیصلہ حکومت کرے گی، عالمی ثالثی قوانین کے مطابق یکطرفہ طور پر انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی ممکن نہیں ۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کو ہر بار سبکی



















