اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماوں کو آج بیک گراونڈ بریفنگ دی جائیگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
اس موقع پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے آگاہ کیا جائیگا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماوں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، حکومت نے دعوت دی تو جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کریگی۔ پی ٹی آئی رہنماوں عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دینگے
















