راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی کے مطابق کارروائیاںباجوڑ،دوسالی،مہمند میں کی گئیں،خارجیوں کاخفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کردیا،مرنے والوں میںانتہائی اہم مطلوب خارجی فرید بھی شامل ہے،خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا،مرنے والے متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،قبضے سے بھاری اسلحہ وبارود برآمد کرلیا گیا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہادہشتگردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا بڑی کامیابی ہے، ناسور کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے عزم غیر متزلزل رہے گا،انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔
کے پی میں آپریشنز،انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خارجی جہنم واصل



















