اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی،شہبازشریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کےلئے نیک تمناوں کا اظہار اورپاکستان کےساتھ اظہار یکجہتی پر سعودی قیادت،عوام کاشکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا پاکستان نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مذمت کی ،انسداد دہشتگردی کوششوں میں بڑی قربانیاں دیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کےلئے انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔
شہبازشریف نے بغیر کسی ثبوت پہلگام واقعہ سے پاکستان کو جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد اور شفاف و غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپاکستان کی کامیابیوں کو خطرے میں ڈالنے اور ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں،سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلئے بھارت پر دباوڈالیں،جنوبی ایشیا میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔
سعودی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاسعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کےلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی ،شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کےلئے نیک خواہشات کا اظہاراورغیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم نے پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں حالیہ امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہادہشتگردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہےں کیونکہ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا،90000 شہادتیں اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے معاشی نقصانات اٹھائے،پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونےوالی دہشتگردی کے عفریت سے نمٹ رہا ہے۔
شہبازشریف نے کہابھارت کے حالیہ اقدامات ،جارحانہ انداز کا مقصد پاکستان کی توجہ دہشتگردی کےخلاف کی جانےوالی کوششوں سے ہٹانا ہے،پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں ،قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے،پاکستان موجودہ بحران پر اپنا موقف پیش کرنے کےلئے دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاحکومت کی توجہ 15ماہ کی محنت سے کمائے گئے معاشی فوائد کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے ،سب متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا، پاکستان کبھی بھی ایسا اقدام نہیں کرے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو،متحدہ عرب امارات سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلئے بھارت کو مائل کریں،متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موقف شیئر کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہایواے ای علاقائی امن و سلامتی کےلئے پاکستان کےساتھ ملکر کام کرےگا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر نے ملاقات کی ،وزیراعظم نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہادونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے جلد از جلد پاکستان کے دورے کا منتظر ہوں، شہبازشریف نے کویتی سفیر کو پہلگام واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے موقف پر اعتماد میں لیا اور کہا پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے ،عالمی برادری کوپہلگام واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی،کویتی سفیر نے پاکستان کے موقف کو آگاہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکویت علاقائی امن اور سلامتی کےلئے پاکستان کے ویژن کا حامی ہے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















