پشاور،ڈی جی خان ،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)بنو ں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،ڈی جی خان میں فائرنگ،2اہلکار شہید ہوگئے۔
حکام کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھرے پل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ کرنےوالے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی، دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پرسوار تھے، 3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس کی کارروائی پر دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی،حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنا دیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔
مزید بر آں ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکارفرض کی راہ میں قربان ہو گئے،پولیس ترجمان کے مطابق دائرہ شاہ پل پر ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوو¿ں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوئے،ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دےدیگئی ہیں ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں شہداءکے اہل خانہ کےساتھ کھڑے ہیں، شہداءکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بھرپور خیال رکھا جائیگا۔
بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام،ڈی جی خان:فائرنگ،2اہلکار شہید
















