اسلام آ باد(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں الگ الگ کارروائیوں میں6 خوارج کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان، دوسری جنوبی وزیرستان میں کی گئی، شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے 5خوارج کو ہلاک کردیا،دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف ذاکر کو ہلاک کر دیا، ذبیح اللہ عرف ذاکر سکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ذبیح اللہ عرف ذاکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔
فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،6 خوارج جہنم واصل
















