رواں سال پاکستانی عازمین وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے:سردار یوسف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے رواں سال حج کےلئے جانے والے پاکستانیوں کےلئے بڑی خوش خبری سنادی،سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کےلئے جانے والے عازمین ہمیشہ ناقص انتظامات اور عدم تعاون کی شکایات کرتے رہے ہیںتاہم اس بار وفاقی وزیر مذہبی ا مور نے دعویٰ کیا ہے ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے، سالانہ حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا وزارت مذہبی امور کمرشل وزارت نہیں ہے، ہمارا مقصد نظریہ پاکستان و اسلام ہے، حج کے حوالے سے بڑی پریشانی ہے، گزشتہ دور میں جب ذمہ داری سنبھالی گئی تو 2013 میں 5 ہزار رہ گیا مگر اس کے بعد 2016 تک ہمارے پاس 5 لاکھ تک درخواستیں موصول ہوئیں جس کی وجہ کم پیکیج و اچھے انتظامات تھے،رواں سال ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے کیونکہ سعودی حکام کی طرف سے مساوی انتظامات ہیں اور حکومت کی جانب سے بھی اب ہم کوئی کمی کوتاہی نہیں برتیں گے،سردار یوسف نے کہا ٹائم لائن پر جو ہدایات تھیں اسی پر آگے بڑھ سکتے ہیں، جو بھی کچھ ہوا اس میں سعودی حکام نہیں پاکستان کی کوتاہی ہے جس جس مد میں پورٹل کے ذریعے جو پیسہ گیا ہے وہ ضائع نہیں ہوگا،میں نے اور علامہ طاہر اشرفی نے اپنی بساط کے مطابق 67ہزار عازمین کا حج کوٹہ بحال کرانے کی کوشش کی،وفاقی وزیر نے کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کوشش کی، سعودی وزیر حج کی کوششوں سے پاکستان کو 10 ہزار حاجیوں کا کوٹہ مل گیا۔