مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا،غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دونگا:علی امین گنڈا پور

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالے بیانے کو اڑا دیا ، ایکٹ پر اہم بریفنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا مائنزاینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کےساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی خیرمقدم کیا، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بریفنگ دی،علی امین گنڈا پور نے کہا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں، میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ کے پی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا، قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراوں گا، کے پی حکومت کی مذاکرات پالیسی پر وفاق بھی عمل پیرا ہو گیا، اسحاق ڈارنہ تیتر ہیں اور نہ ہی بٹیر ہیں، اسحاق ڈار فارم 47 والی حکومت کا نمائندہ ہے، کے پی کے عوام کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، مذاکرات خوش آئند ہیں۔