لاہور (اپنے نمائندے سے) جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے اسرائیل کےخلاف اور غزہ کےلئے ”مجلس اتحاد امت“ قائم کرتے ہوئےمینار پاکستان پر 27 اپریل کو جلسے کا اعلان کر دیا،جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا 27 اپریل کو پنجاب کے عوام کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اتحاد امت کے نام سے پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، فضل الرحمن کا جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرز منصورہ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے استقبال کیا،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے پروفیسر خورشید کے انتقال پر جماعت اسلامی کی قیادت سے اظہار تعزیت بھی کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا یکسو ہو کر غزہ کے فلسطینیوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، حکمران غزہ کیلئے اپنا فرض کیوں ادا نہیں کر رہے؟، مذہبی جماعتیں مینار پاکستان جلسے میں شرکت کریں گی، اگر یہاں کوئی چھوٹی موٹی اسرائیلی لابی ہے بھی تو اس کی کوئی حیثیت نہیں، فلسطین کیلئے پورے ملک میں بیداری مہم بھی چلائیں گے، فلسطین کی صورتحال پوری امت مسلمہ کیلئے باعث تشویش ہے، نئی نہروں کا فیصلہ تمام صوبوں سے اتفاق رائے سے ہونا چاہیے تھا، حکمرانوں کی نااہلی ہے کہ مسئلے کا حل تلاش نہیں کر سکے،آئینی ترمیم پر ہر جماعت کے اپنے نکات ہوتے ہیں، کبھی نہیں کہا 26 ویں آئینی ترمیم آئیڈیل ہے، دھاندلی پر ہمارا اور جماعت اسلامی کا مو¿قف بہت زیادہ مختلف نہیں،سربراہ جے یو آئی نے کہا کوشش ہے پی ٹی آئی کےساتھ تعلقات کو واپس اسی سطح پر لے آئیں جہاں مشترکہ امور پر بات چیت ہوسکے، ہمارا اختلاف پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی سے بھی ہے لیکن لڑائی نہیں ،نہروں کے معاملے پر سندھ کے مطالبے کا احترام کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا 26 ویں ترمیم پر جماعت اسلامی کا اپنا مو¿قف تھا اور فضل الرحمن کا اپنا، جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو کلی طور پر مسترد کیا تھا،ہم فوری نئے الیکشن نہیں بلکہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج چاہتے ہیں، جماعت اسلامی فوری الیکشن کے حق میں نہیں ، آئین اور جمہوریت کی بالادستی سب کو قبول کرنی چاہیے، اداروں کواپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، ملک میں مہنگائی ہے مگر حکومتی اعداد و شمار میں نہیں،امیر جماعت اسلامی نے مزیدکہا فلسطین سے متعلق ہم فضل الرحمن کے مو¿قف کےساتھ ہیں، دونوں جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گی۔
غزہ کیلئے اتحاد قائم، جماعت اسلامی ، جے یو آئی کا 27 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
















