نہری تنازع، وفاق کاپیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر 6 کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر کے تحفظات کو دور کرنے کےلئے ے اسحاق ڈار کی سربراہی میںاعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ءسمیت دیگر شامل ہوں گے،کمیٹی میں آبی و زرعی ماہرین کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے، کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دی جائےگی ، شہباز شریف معاملے پر جلد صدر مملکت آصف زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شیڈول طے ہوتے ہی ملاقات کریں گے،حکومتی کمیٹی معاملے پر دیگر جماعتوں سے بھی مذاکرات کرے گی ،دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں کے درمیان بیٹھکیں کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گی۔