مکڑوال:پولیس،سی ٹی ڈی کاآپریشن ،10سے زائد خوارج ہلاک ، جنوبی وزیرستان : پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید ، دہشت گرد مار اگیا

میانوالی، لاہور، وارسک ( نمائندہ مشرق+ کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10سے زائد خوارج ہلاک کردئیے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے،مزید برآں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ماراگیا،پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد سے شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا،واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کرلیا گیا،دوسری جانب باجوڑ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار سےمسلح افراد اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کرفیو کے باعث آج تک مو¿خر کردی گئی۔