60 ممالک کو معدنیات شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور: (خبر نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولیات فراہم کریں گے، کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایکسپو سنٹر میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے،جدید ٹیکنالوجی سے معاشی بہتری و روز گار کے زیادہ مواقع حاصل ہو سکتے ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان ترقی ، خوشحالی کے راستے پر گامزن ،معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاچین، افریقہ، یورپ اور امریکہ سے دوستانہ و کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،وزیر تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں،انجینئرنگ، زراعت ،معدنیات میں بڑا پوٹینشل ،آئی ٹی ،مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک ، پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز ،مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان ،خیبرپختونخوا سمیت پورا پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات و دیگرشاندار سٹالز ہیں، جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے،حکومت اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ،دن رات محنت ، مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، پروڈکشنز سے چھٹکارا حاصل کرلیا،عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے پاکستان تمام شعبوں میں اپنے مطلوبہ معاشی اہداف با آسانی حا صل کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہامہنگائی 38 سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 سے 12 فیصد پر آگیا،سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے،بجلی نرخوںمیں نمایاں کمی کامقصدہر صنعت کی پیداواری لاگت اور بنیادی اشیا ئے ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی لانا ،نوجوانوں کےلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،مشترکہ منصوبوں سے سب کو خوشحالی و ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئی لیکن ہم قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے۔

شہبازشریف نے کہارواں سال 2025 کا بہترین پروگرام ہے ،تجارتی و اقتصادی لحاظ سے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ،چین، افریقہ،مشرق وسطیٰ، یورپ امریکہ، ترکیہ و دیگر ممالک سے معززین کو دیکھ کر خوشی ہو ئی،سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعے سے فائدہ حاصل کر کے دو طرفہ ممالک کے درمیان تجارت ودوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،اقدام سے بے روز گاری میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا،پاکستان تمام ممالک کو بلا خوف و خطر سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے آ غاز کی دعوت دیتا ہے،نمائش میں860 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، کئی ملکوں کےساتھ سمجھوتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

دریں اثنا دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کےلئے زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا زرعی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آرا اور تجاویز کا جائزہ لےکر مربوط حکمت عملی کے ذریعے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

شہبازشریف نے کہاپاکستان ایک زمانے میں کپاس، گندم سمیت دیگر اجناس میں خود کفیل تھا اب گندم کی فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم ہے، کپاس درآمد کر رہے ہیں،ملک کی 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، سوچنے کی بات ہے دیہی علاقوں میں آبادی کے بہتر طرز زندگی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیہی علاقوں میں بروئے کار لانے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے، پاکستان میں نجی سطح پر زرعی مشینری بنانے کیلئے کچھ ادارے کام کر رہے ہیں۔