خلیل قمر ہنی ٹریپ کیس میں 3مجرموں کو7،7سال قید

لاہور:(کورٹ رپورٹر) ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں 3مجرموں کو7،7سال قید،خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا آمنہ عروج، ممنون حیدر اور ذیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے، حسن شاہ سمیت 8 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ملزموں کےخلاف تاوان مانگنے کے شواہد موجود ہیں، تاہم اغوا کا الزام ثابت نہیں ہوتا،جرم کی سنگینی کے پیش نظر سزا سنائی گئی تاکہ معاشرے میں جرائم کی روک تھام ممکن ہو۔