پی آئی اے سمیت10ادارے نجکاری کیلئے فائنل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی آئی اے ،سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیاگیا۔

نجکاری کمیشن نے قائمہ کمیٹی سینٹ کے اجلاس میںبریفنگ دیتے ہوئے نجکاری فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کیے،حکام کے مطابق فیز ون کی فہرست میں قومی ایئرلائن، سٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ، فرسٹ ویمن بینک ،آئیسکو، فیسکو، گیپکو، ہاﺅس بلڈنگ فنانس شامل ہیں۔

اداروں کی نجکاری کےلئے فائنل کی گئی فیز ون کی فہرست میں پی ایم ڈی سی شامل نہیں ،سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہاذمہ داریوں میں نجکاری مراحل کی تکمیل ہے،فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری ایک سال میں مکمل کرنی ہے۔