اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاچیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک عدالتی استعداد کار بڑھا سکتے ہیں، دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی کے استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے کے مطابق اے آئی صرف معاون”ٹول“ ہے اور جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں، اے آئی کو کسی صورت عدلیہ میں مکمل انسانی فیصلے کی خودمختاری کا متبادل نہیں ہونا چاہیے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا اے آئی صرف سمارٹ قانونی ریسرچ میں سہولت کیلئے ہے، عدالتی اصلاحاتی کمیٹی ،لا اینڈ جسٹس کمیشن کو گائیڈ لائنز تیار کرنی چاہئیں، گائیڈ لائنز میں طے کیا جائے جوڈیشل سسٹم میں اے آئی کا کتنا استعمال ہو گا۔
اے آئی معاون ”ٹول“،جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،سپریم کورٹ



















