لاہور: (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایت پر صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل سسٹم کا آغاز ،ایف آئی آر سے لےکر مقدمے کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ اب ون کلک پر ہوگا، جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ، رحیم یار خان میں پائلٹ پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔
چیف جسٹس نے انٹگریٹڈکریمنل جسٹس سسٹم کو انقلابی قرار دیتے ہوئے صوبائی جسٹس کمیٹی کے ممبران و دیگر سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاسسٹم کی تیاری کے مراحل میں تمام سٹیک ہولڈر، ڈیپارٹمنٹس نے مکمل دلجمعی سے کام کیا ، سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت مہینوں کا کام دنوں میں ممکن ہو سکا، افتتاحی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے نیو ججز لائبریری ہال میں ہوئی۔
چیئرپرسن صوبائی جسٹس کمیٹی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایات پر تیار کردہ انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کو صوبائی جسٹس کمیٹی کے پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا،سسٹم کے تحت عدلیہ، پراسیکیوشن، پولیس اور جیل خانہ جات کا ریکارڈ یکجا ،ایف آئی آر سے لیکر مقدمے کے فیصلے اور جیل میں مجرم کے ریکارڈ تک رسائی صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگی، انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کی بدولت بروقت چالان جمع نہ کرانے اور ناقص تفتیش سمیت تاخیری حربے استعمال کرنےوالوں کی نشاندہی بھی ہو سکے گی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا جب رپورٹ طلب کی گئی تو پتہ چلا لاکھوں مقدمات کے چالان عدالت میں جمع ہی نہیں ہوئے پھر انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا منصوبہ لانے کا فیصلہ کیا، پراجیکٹ سے اب تاخیری حربے ختم ہوجائیں گے،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا چیف جسٹس کے ویژن سے کریمنل جسٹس سسٹم میں نکھار پیدا ہوگیا ، آئی جی پنجاب نے سسٹم کی تیاری میں جسٹس عالیہ نیلم کے کردار کو سراہا۔
صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹیگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز
















