لاہور (مقصود خالد)محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 21 کی سینئر ترین پروفیسر آف گائناکالوجسٹ سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کو پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج تعینات کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم اس سے پہلے پرنسپل سمز بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کا شمار محکمہ صحت کے ایماندار اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ روزنامہ ”مشرق“ سے بات کرتے ہوئے پرنسپل عمامہ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جو محکمہ صحت نے مجھے ذمہ داریاں ادا عائد کی ہیں،میں احسن طریقے سے انجام دوں گی۔ ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چارج سنبھالتے ہی ہسپتال کا وزٹ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کے ملنے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی۔ میں ایمرجنسی وارڈ سے لیکر ہسپتال کی تمام وارڈ کا تفصیلی وزٹ کیا تاکہ بذات خود مریضوں کے مسائل حل کرسکوں، ہسپتال کو ماڈل آف دی آرٹ بنائیں گے۔ میرے دروازے عام پبلک کے کھلے ہیں، ہسپتال میں ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ مریضوں کی شکایت کا فوری طور پر ازالہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کریں گے میں تمام فیکلٹی ممبران کے ساتھ مشاورت کر کے چلوں گی۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج میرا آبائی گھر ہے جہاں سے میں نے ایم بی بی ایس کیا ہسپتال کے تمام ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف میری ٹیم کا اہم حصہ ہیں، جناح ہسپتال میڈیکل کالج اپنی مثال آپ قائم کریگا ،مہنگائی کے اس دور میں مستحق مریضوں کو سہولیات فراہم کرتا میری اولین ترجیح ہوگی۔
ڈاکٹر طیبہ وسیم پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج تعینات


















