پن بجلی منافع کی مد میں بقایا جات ادا کریں، گنڈا پور نے شہباز کو مراسلہ لکھ دیا

پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کی ادائیگیوں کا معاملہ وزیر اعظم شہبازشریف کےساتھ اٹھادیا۔

علی امین گنڈا پور نے لکھے گئے مراسلے میں کہاآئین کے آرٹیکل (2)161 میں واضح کیا گیا بجلی گھروں سے حاصل ہونےوالی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے جبکہ صوبوں کو ملنے والی پن بجلی کے منافع کی رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل کرے گی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہاادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے 75 ارب واجبات جمع ہوگئے ،درپیش مالی بحران کے پیش نظر مسئلے کے فوری حل کی ضرورت ہے،آئینی تقاضوں ،مشترکہ مفادات کونسل فیصلوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

گنڈا پور نے کہاآﺅٹ آف دی باکس کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کےلئے پلاننگ کمیشن کو احکامات جاری کئے جائیں تاکہ آئین کے تقاضوں اور مشترکہ مفادات کونسل فیصلوں کے مطابق دیرینہ مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جاسکے۔