ملک بھر میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات، ملکی ترقی، کشمیریوں،فلسطینیوں کیلئے دعائیں

اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور(بیورورپورٹ)ملک بھرمیں عید الفطر جوش وخروش سے منائی گئی۔

شہر شہر قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے،ملکی ترقی وخوشحالی ،فلسطینیوں،کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،نمازپڑھنے کے بعد لوگوں نے گلے ملکر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

لاہور سمیت ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،ہزار اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے۔