چاند نظر آگیا،پاکستان میں عید الفطر کل منائی جائے گی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چاند نظر آگیا،پاکستان میں عید الفطر کل منائی جائے گی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کہا کئی شہروں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز پیر منائی جائےگی۔

عید الفطر کے موقع پر شہر شہر قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے،ملکی ترقی وخوشحالی ،فلسطینیوں،کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ہزاروں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔