باغ:(مشرق نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے فوج کے عزائم بلند اور ایمان پختہ ہے،دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
محسن نقوی باغ آزاد کشمیر میں شہید میجر سعد بن زبیر کی رہائش گاہ گئے،والد زبیر خان، والدہ، بھائی و دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا،شہید میجر سعد کے والد، والدہ اور بھائی کو دلاسہ دیا ،بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہا شہید میجر سعد بن زبیر نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، قوم کو لازوال قربانی پر ناز ہے، میجر سعد جیسے بہادر سپوت قوم کا ناقابل فراموش سرمایہ ہیں، شہید کے بلند حوصلہ والدین کو دیکھ کر عزم مزید مضبوط ہوا ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکیں گے،افواج ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دےں گی۔
فوج کے عزائم بلند اور ایمان پختہ ،دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے،محسن نقوی



















