لاہور:(خبر نگار،اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم کی ٹیلی فونک ڈپلومیسی،امیر قطر، تاجک صدر،عمان کے سلطان سے رابطہ،تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا گیا،ٹیلی فونک رابطے میںشہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد دی۔
اعلامیے کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان ، قطر کے درمیان قریبی و دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی و ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے غزہ میں امن کے قیام کیلئے امیر قطر کے سرگرم و موثر کردار اور خصوصی کوششوں کی تعریف بھی کی، شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمنا ﺅں کا اظہار کیا۔
امیر قطر نے وزیر اعظم کے دورہ قطر کے دوران منظر آرٹ گیلری کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم نے نمائش کے انعقاد اور خصوصی دعوت پر امیر قطر اور عالی مرتبت شیخہ المیاسہ کا شکریہ ادا کیا، قطر کے امیر نے کہاپاکستان میں قطری سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد عید کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کرے گا،شہبازشریف نے پاکستان قطر ثقافتی تعاون و دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا قطری امیر نے خیر مقدم کیا، وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،عید کی مبارکباد دی،تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، تعلقات کے مزید فروغ کیلئے آئندہ کے باہمی لائحہ عمل و مصروفیات ،باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف نے کرغز تاجک سرحد کی حد بندی کے حالیہ معاہدے پر دستخط کو سراہتے ہوئے صدر تاجکستان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاوہ تاجکستان میں مئی 2025 کے اواخر میں دوشنبے میں گلیشیر کی حفاظت کانفرنس میں شرکت کے منتظر ہیں،دونوں رہنماوں نے مضبوط ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا،شہباز شریف نے صدر امام علی رحمن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
مزید برآں ہیثم بن طارق سے ٹیلیفونک رابطے میںوزیراعظم نے پاکستان ، عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر ،تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے پاکستانی وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہادونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہو گی، وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















