فلم ”سردار جی 3 “رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم سردار جی 3 کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کر رہی ہیں، اس فلم کا نام سردار جی 3 ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ”سردار جی 3 “رواں سال جون میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔رپورٹس کے مطابق یہ فلم جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جا سکے گا۔