اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےپاکستان کی سرزمین ہمارے لیے عظیم تحفہ ہے، ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے متحد ہونا ہوگا،یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا 23 مارچ کا دن ہمیں ہمارے آباو¿ اجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان نا صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ مستقبل کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے،23 مارچ ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا،محسن نقوی نے کہا زبانی جمع خرچ کی بجائے حقیقی معنوں میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا وقت ہے، پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی اور عزم سے کریں گے، قومی سلامتی، ترقی اور استحکام کےلئے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، آئیے آج روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا: محسن نقوی
















