ذوالفقار بھٹو کےلئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”بھٹوازم“ کے نظریے کی جیت ہے: بلاول بھٹو

اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان ملنے کو تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیدیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کے بانی کو شہادت اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کےلئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان کا ملنا بھٹوازم کے نظریے کی جیت ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنا گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائد عوام نے عوام کو حقوق کےلئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور ان کی آواز بنے،وقت کے آمر نے فخر ایشیا شہید بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے عوام کے دلوں میں راج کر رہے ہیں،چیئرمین پی پی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ گامزن رہے گی۔