پاکستان کو عظیم حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: حمزہ شہباز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کو الگ وطن کے حصول کے لئے متحد کیا۔ اپنے پیغام میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ یوم پاکستان پر قائداعظم سمیت تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاک فوج اورسکیورٹی کے تمام اداروں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں،یوم پاکستان ان شہدا ءکی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔