مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے

لاہور (مشرق نیوز) یوم پاکستان پر شاعر مشرق مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پراعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔مزار اقبال پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز سے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل اختر عمران سدوزی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی اورملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ائیروائس مارشل اختر عمران سدوزی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ اور بعدا زاںمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔قبل ازیں لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز 21توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا، محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔