قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ،پنجاب کے 4 مزدورجاں بحق

قلات(مشرق نیوز)قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے،مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق صادق آباد ،رحیم یارخان سے ہے ،شناخت منور ،ذیشان، امین اور دلاور کے نام سے ہوئی،لاشیں پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں،اطلاع ملنے کے بعد مزدوروں کے آبائی علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔