وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپسی

اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے،گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے رخصت کیا۔

دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان ودیگر سے ملاقاتیں کیں ،تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے ، وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔