پاکستان کو یکجہتی اور استحکام کی ضرورت، قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا،چیئرمین سینٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے، مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید گاہ شریف راولپنڈی میں افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے بین العقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا مختلف مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے درمیان رواداری، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں عید گاہ شریف کے پیر نقیب الرحمن نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، مشائخ نے ہمیشہ قیامِ امن اور معاشرتی استحکام کےلئے کوشاں رہے ہیں، پاکستان کو یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے، اور ہمیں ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہو کر قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا،اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ، سینیٹر دنیش کمار ، ایم این اے دانیال چودھری ، ندیم افضل چن کے علاوہ علماءاور دیگر سماجی و مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔