وزیراعظم کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب کا فائدہ

لاہور،اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)وزیراعظم کی ہدایت پر ٹیکس اصلاحات پراہم پیشرفت ،لاہور ہائیکورٹ سے بھی حکم امتناع ختم،قومی خزانے کو مجموعی طور پر 31.5 ارب کا فائدہ پہنچا۔

سندھ کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی، قومی خزانے میں 8.4 ارب کی وصولی ممکن ہو سکی جبکہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر ساڑھے 31 ارب کا فائدہ ہوا۔

وزیراعظم نے کامیابی پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانونی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا تاریخی اقدام معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا،31.5 ارب کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی ،رقم سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے،مزید اقدامات سے پاکستان جلد خود کفیل بنے گا۔