اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی روایتی بے حسی،بانی سے ملاقات نہ کرانے پر اہم قومی معاملے پر ہونےوالے اجلاس کابائیکاٹ کیا۔
سیاسی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تشدد کا غیرقانونی استعمال کینسر ہے، ریاست تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسداد کرے، دہشتگردی کا تدارک پیچیدہ، حساس و سنگین ترین مسئلہ ہے، حل کیلئے نہایت سنجیدگی اور ہوش مندی درکار ہے، نہایت عجلت میں ملک کے اندر یا سرحدوں پر نئے محاذ کھولنے سے مزید بگاڑ پیدا ہو گا، ہمسایوں کےساتھ تعلقات کو سفارتکاری کی بجائے طاقت سے حل کرنے کی کوشش پیچیدگی کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔
پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا دہشتگردی کے تدارک کا دروازہ مکمل داخلی استحکام سے کھلتا ہے، داخلی استحکام آئین، قانون اور جمہوریت کی فی الفور بحالی سے مشروط ہے، قوم کو سیاسی تقسیم کی بھینٹ چڑھا کراور پسندیدگی و ناپسندیدگی میں بانٹ کر دہشت گردی جیسے بڑے چیلنج کا مقابلہ ممکن نہیں،عوامی تائید و حمایت کے بغیر دہشت گردی، سمیت کسی بھی سنجیدہ ہدف کا حصول ریاست کیلئے کم و بیش ناممکنات میں سے ایک ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ ،ملکی مفادات کی حقیقی امین ہے، توجہ ،وسائل دہشتگردی کے انسداد پر مرکوز کی جائے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا دہشتگردی پرکوئی دو رائے ،سیاست نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہوناہوگا،بانی پی ٹی آئی نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگردی کو ایک آواز کےساتھ دبانے کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا6 وکلا کی بانی سے ملاقات ہوئی،عمران خان نے کہاپی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے اگر حکومت دہشت گردی کےخلاف سنجیدہ ہوتی تو مجھے باہر لاتے،6 ماہ میں صرف 2 مرتبہ بیٹوں سے فون پر بات کرائی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی نے کہا آئین و جمہوریت کےلئے کھڑا رہوں گا، پارٹی لیڈر کے بغیر قومی سلامتی کمیٹی کی بریفنگ بے معنی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے موجودہ حالات پر دکھ کا اظہار کیا ،عمران خان نے کہا فارم 47 کی حکومت جتنا مرضی ظلم کرے، ڈیل نہیں کروں گا،تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے، بانی کو مائنس کر کے فیصلے نہیں ہو سکتے،ہمارے پاس کوئی گیدڑسنگی نہیں، رولزکے مطابق وکلا بانی سے ملاقات کرتے ہیں، 5ماہ سے سیاسی رفقا کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، عدالت جائیں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















