اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ماضی میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی دور میں دہشتگردوں کو افغانستان سے لاکر بسایا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہااپوزیشن نے پھر ریاست کی بجائے ایک شخص کو ترجیح دی، عوام کو اصل چہرہ دیکھنا چاہیے،دہشتگردوں کے سبب پورے ملک میں بے چینی کی کیفیت ہے۔
بعدازاں اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہاپی ٹی آئی نے ثابت کر دیا عمران خان اول اور آخر ترجیح ہے، وطن کی سلامتی ، امن پی ٹی آئی کےلئے اہمیت نہیں رکھتے،”خان نہیں تو پاکستان نہیں“پی ٹی آئی کا نصب العین ہے،وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔
”خان نہیں تو پاکستان نہیں“پی ٹی آئی کا نصب العین ہے،خواجہ آصف


















