ملکی ترقی کےلئے سب کام کریں،صوبوں نے ملکر تجاویز دینی ہیں :احسن اقبال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کےلئے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں،ملک کی خوش حالی سے مستقبل جڑا ہے،آبادی کو نہ روکا گیا تو ملک کےلئے بہت مشکل ہو گا،ملک کے مسائل زیادہ ہیں،احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کےلئے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے۔ ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، سکولوں سے باہر بچوں کوسکولوں کے اندر لانا بھی ترجیح ہے، این ایف سی کی نئی تشکیل کر کے گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی شامل کریں گے، قومی معاملات پر ہمارا اور صوبائی حکومت کا اتفاق ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ معدنیات میں خیبر پختونخوا مالا مال ہے، وقت آ گیا کہ ملک کے ترقی کیلئے سب کام کریں، اب وقت آ گیا کہ سب مل کر ملک کی ترقی کا سوچ لیں، ملک کی خوش حالی سے ہمارا مستقبل جڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ آبادی کو نہ روکا گیا تو ملک کیلئے بہت مشکل ہو گا، بیماریاں بڑھ گئی ہیں، محکمہ صحت کی کارکردگی کمزور ہو گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک کے مسائل زیادہ ہیں، ہمیں قومی مسائل کو ترجیح بنانا چاہیے، ہمارے سیاسی پتے الگ ہیں لیکن ڈاک خانہ ایک ہے، ہمیں ملکی سیاست کو اس درجہ میں رکھنا ہے تاکہ ملکی معیشت متاثرنہ ہو۔نہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا نقصان عوام پر پڑے گا، ہم کوشش کریں گے کہ ملک گشیدگی کی طرف نہ جائے، وفاقی حکومت مل کر کے پی میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔