لاہور :( اپنے رپورٹر سے)فروغ تعلیم کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انقلابی فیصلے،پنجاب میں سکول ایجوکیشن کےلئے”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس، سٹار کارڈ ملے گا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن پرخصوصی اجلاس میں بتایاگیا سکولوں کی آوٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا،5863پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر 3 لاکھ 68ہزار ہو گئی،پنجاب بھر پہلے میں آوٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی،آوٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں 3 گنا تک اضافہ ہوا،سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کےلئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد 3 لاکھ 71ہزار سے 5لاکھ 23ہزارہوگئی،پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔
مریم نواز نے میٹرک ٹیک کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کردی،ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب کی بچت کا ریکارڈہوا،وزیراعلیٰ نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کےلئے 90دن کی ڈیڈ لائن دےدی،مریم نوازنے ہر سال2 ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دےدیا،وزیر اعلیٰ نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراءکیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراءکیاگیا،سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاطرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال بن گئی ،صوبے کو کرپشن فری بنانے کےلئے بدعنوانی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کر لیا، پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز احمد مفلح الرحمن کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی، ملزم پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے،مریم نوازنے عوامی شکایات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کرپشن ریڈ لائن ،کسی صورت برداشت نہیں، کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“متعارف،بدعنوانی کی شکایت پر PNDکا افسر گرفتار
















