اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائز زسیکٹر میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمایہ و سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے۔
سمال اینڈ میڈم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میںوزیراعظم نے یوتھ لون سکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے اور دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگھریلو و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
شہبازشریف نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد پیش کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہاپاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو با اختیار و معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کی فراہمی کیلئے حکومت تمام تر ضروری وسائل و تربیت فراہم کرے گی،یوتھ لون سکیم کے ذریعے خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے کم لاگت قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائینگے۔
دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا معاشی ترقی میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں،خواتین نے تحریک پاکستان اورپھرملکی ترقی میں اہم کرداراداکیا، خواتین ہر شعبے میں بہترین انداز میں کام کررہی ہیں،ملکی ترقی کیلئے خواتین کو مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے،ارفع کریم نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا، نصرت بھٹو ،کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف جدوجہدکی، بیٹی مریم نواز بطور وزیراعلیٰ قوم کی خدمت کررہی ہیں،شہبازشریف نے کہاعورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے، خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں،لڑکیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بڑا چیلنج ہے، سابق حکومت کا کوئی اچھا کام ہو تو اگلی حکومت ختم کردیتی ہے، کسی بھی حکومت کا اچھا کام جاری رہنا چاہیے، خواتین کو تمام شعبوں کے مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنایا جا سکتا ہے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















