دوستی ہو تو ایسی،چین نے پاکستان کے ذمے قرض واپسی کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)عظیم دوست چین نے پھر پاکستان کاہاتھ تھام لیا، پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی واپسی مدت میں ایک سال توسیع کردی۔

وزارت خزانہ اعلامیے کے مطابق ملکی معاشی استحکام و بحالی کےلئے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے،بیجنگ نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی،قرض واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاچین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔