اسلام آباد:(بیورورپورٹ)9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کےلئے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کر د ی گئیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں3 رکنی بنچ10مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بنچ کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیسز میں پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے15 کارکنوں کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرتے ہوئے وکیل کو ملزموں کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
9 مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر



















