سانحہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کااعلان


نوشہرہ:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا ،شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاگھناونے فعل کے مرتکب افراد کوکیفر کردار تک پہنچانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ، اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا،واقعہ انتہائی افسوس ناک ،قابل مذمت ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید کی دینی و سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہااندوہناک واقعہ کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی امداد کی جائے گی۔