خضدار،نال بازار میں دھماکہ،4افرا د جاں بحق،5زخمی

کوئٹہ،پشاور: (بیورورپورٹ) خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ،4افراد جاں بحق،5زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ نال بازار میں ہوا ،گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہادہشتگردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا،امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

ادھر پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور شہید کردیا،واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سوار نا معلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے افسر کو شہید کیا، مزید تفتیش کے بعد حقائق و قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔