پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19افسروں کوگریڈ 22میں ترقی مل گئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19افسروں کوگریڈ 22میں ترقی مل گئی۔

ترقی پانے والوں میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور،سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب ،محی الدین احمد وانی ،وسیم افضل چودھری ،امبرین رضا ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال شامل ہیں۔

ادھر پولیس سروس کے 8افسروں کو گریڈ22میں ترقی دیدی گئی ،بی اے ناصر، غلام نبی میمن، فاروق مظہر، عمران یعقوب منہاس، خالق شیخ ، زبیر ہاشمی اورطاہر رائے شامل ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گریڈ 22 میں ترقی نہ مل سکی۔