اسلام آباد:(بیورورپورٹ)یہی وقت ہے آپ ساتھ دیں،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے فضل الرحمن کو پیغام دےدیا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغا م دیافضل الرحمان کو کہیں یہی وقت ہے آپ ساتھ دیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا پیغام سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے پھر جے یو آئی کےساتھ روابط بڑھانا شروع کردئیے، سلمان اکرم راجہ نے جے یوآئی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا،جے یو آئی کی قیادت نے جواب دیا فضل الرحمن عمرہ کے باعث ملک سے باہر ہیں، فضل الرحمن کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اگلے ہفتے سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن سے ملاقات کرے گی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا70 سے 80 فیصد مہنگائی ہوئی ، کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑھی ؟،معاشرہ بگڑ رہا ہے، نوکریاں بالکل ختم ہوگئیں،تنخواہ دار طبقے پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کیے گئے ،غریب سے ٹیکس لیتے ہیں اور امیروں کو کئی نہیں پوچھتا، قانون زندگی ہونا چاہیے،بچوں کا اب پاکستان سے اعتماد اٹھ گیا وہ مستقبل کےلئے باہر ملک جاتے ہیں۔
یہی وقت ہے آپ ساتھ دیں،عمران خان کافضل الرحمن کو پیغام
















