بنوں،راولپنڈی،اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں کینٹ پر حملہ پسپا،6خوراج جہنم واصل،متعدد شہری شہید وزخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے افطار کے بعد دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،بروقت کارروائی کے باعث دہشتگردوں نے گھبراہٹ میں بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں،سکیورٹی فورسز نے مختلف انٹری پوائنٹس پر 6خوارج کو ہلاک کیا،بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، گھر کی چھت منہدم ہوگئی۔
ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نعمان کے مطابق دہشتگرد حملے میں متعدد شہری شہیدوزخمی ہوگئے،شہدا میں4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں،رات گئے تک کلیئر نس آپریشن جاری رہا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا دہشت گردوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا غمازی کرتا ہے خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،صفایا کرنے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
ادھر سینئر ضلعی پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا خود کش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری 2گاڑیاں بنوں چھاونی کے داخلی دروازے سے ٹکرا ئیں،دہشتگردوں کی کمپاونڈ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
دوسری جانب صدر ،وزیراعظم،وزیرداخلہ،وزیراعلیٰ نے کہارمضان کے مقدس مہینے میں بزدلانہ واقعات انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہیں،پوری قوم متحدہے،دہشتگردی کے ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
بنوں کینٹ پر حملہ پسپا،سکیورٹی فورسز نے 6خوارج کو جہنم واصل کردیا،متعد دشہری شہید
















