اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی و خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں،دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا تو سرمایہ کاری آئےگی، مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب ملکرکام کریں، ملک کو آگے لےکر جائیں۔
حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،شہباز شریف نے کہا اپوزیشن کوئی سکینڈل نہیں لاسکی ،اتحادی جماعتوں کی بدولت تمام مشکل مراحل عبور کرنے میں کامیاب رہے اب ملکی ترقی کا سفر شروع ہونے جارہا ہے ،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں،کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت سے مجھے پورا یقین ہے حکومت ،عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا، رواں سال رمضان پیکیج کیلئے20 ارب مختص کردئیے،پیکیج چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 40 لاکھ خاندانوں کو انتہائی جدید طریقے سے پہنچایا جائےگا۔
وزیراعظم نے کہاایک سال پہلے معیشت ہچکولے کھاتے ڈیفالٹ کے بہت قریب پہنچ چکی تھی،بے شمار وجوہات ہیں لیکن صرف کہنا چاہوں گا جب آئی ایم ایف سے گفتگو کررہے تھے توکون لوگ خطوط لکھتے رہے پاکستان کا پروگرام منظور نہ کریں،کہا گیا بطور فلاں فلاں صوبے کے وزیر خزانہ آپ کو لکھ کر دے رہے ہیں پروگرام منظور نہ کریں،اقدام ملک سے بڑی دشمنی ہے،ڈیفالٹ سے نکل آئے،ورلڈ بینک سمیت تمام عالمی ادارے کہہ رہے ہیں میکرو اکنامک اشارئیے مثبت ہوگئے ۔
شہبازشریف نے کہاآئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کےلئے سب نے ملکر کام کیا، پروگرام کےلئے شرائط کا اہم تقاضا 5 ملین ڈالر کا گیپ پورا کرنا تھا ،معاشی استحکام ،آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں دور کرنے کےلئے میں اور آرمی چیف دوست ممالک کے پاس گئے تب جا کر گیپ پورا ہوا، چند ہفتے قبل سعودی فرماں نروا نے تیل کی سہولت میں توسیع کردی،یو اے ای صدر نے 2 ارب ڈالررول اوور کیے۔
وزیراعظم نے مشکلات کے دریا عبور کرلیے،مہنگائی میں کمی ٹیم ورک کانتیجہ ہے،پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آگیا، ترسیلات زر بڑھیں،اپوزیشن کی جانب سے کوئی جھوٹا سکینڈل بھی سامنے نہ لانا بڑی کامیابی ہے،ترقی کا سفر اسی وقت اڑان بھرے گا جب خوارج کا خاتمہ کریں گے،2018 میں ختم ہونےوالی دہشتگردی نے پھر سر اٹھایا، کون دہشتگردوں کو لایا، کس نے اجازت دی؟ دہشتگردی کیساتھ گالم گلوچ کا کلچر ختم کرنا بھی ضروری ہے، ایف بی آر کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز ، کرپشن میں کمی لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، صنعتکاروں سے مل رہے ہیں،کہہ رہے ہیں ملک میں سرمایہ کاری کریں، ملک کو پاوں پر کھڑا کرنا ہے تو بہانے اور جادو ٹونے نہیں چلیں گے،9 نہیں 28 مئی کے علمبردار ہیں۔
شہبازشریف نے کہاعدالتوں میں 4 ہزار محصولات کے کیسز پڑے ،سٹیٹ انٹرپرائز میں سالانہ 850 ارب ڈوب رہے ہیں، 2029 تک ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لانا ہے، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، نفرت احتجاج کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا،ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، مل کر کام کریں اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں، پاکستان ضرور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرےگا ،مشکل ضروری لیکن ناممکن نہیں ،دن رات محنت کرکے قرضوں سے آہستہ آہستہ جان چھڑائیں اور اپنی دولت پیدا کریں ،ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لائیں۔
وزیراعظم نے کہامقدس مہینہ تقاضا کرتا ہے فلسطین و کشمیری عوام کےساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کریں ،غزہ میں50 ہزار سے زائدلوگ شہید ،مقبوضہ وادی کشمیریوں کی خون سے سرخ ہوچکی ،جنگ بندی کے باوجود رمضان میں فلسطینیوں کی خوراک ،امداد بند کرنے سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہوسکتا، بھرپور آواز اٹھانا ہوگی،رمضان کی برکات سے کشمیری و فلسطینی عوام کو حق جلد اور ضرور ملے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کےلئے تیاری یقینی بنائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاآذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک جہاں پاکستان کےساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے میں ٹریڈ افسرتعینات کیے جائیں،پاکستان ،آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان ،وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















