چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز، پہلے فیز میں 94483 سسٹم لگائے جائیں گے: مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کرکے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا، وزیراعلیٰ نے مختلف نمبر بتا کرچیف منسٹر فری سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنےوالے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دی،مریم نوازشریف نے سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر تک صوبہ بھر میںسولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی،جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم انسٹالیشن کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا، سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری انرجی نے بریفنگ میں بتایا سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت پہلے فیزمیں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے،صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کےلئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائےگا،فری سولر پینل سکیم کےلئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا،فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، بریفنگ میں مزید بتایاگیا0.55کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کئے جائیں گے، 100یونٹ ماہانہ اور 200یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی،فری سولر پینل حاصل کرنےوالے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کےلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے،سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کےلئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کااخراج کم ہوگا، فری سولرپینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا،ادھروزیر اعلیٰ مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا پنجاب کو جنگلات ، جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے، صوبے کی تاریخ میں پہلی وائلڈ لائف فورس بنائی اور خواتین کو فورس کا حصہ بنایا گیا، وائلڈ لائف فورس سے جنگلی حیات کے تحفظ میں بڑی مدد ملے گی، پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کےلئے جامع اقدامات ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے، پہلی حکومت ہے جو انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کے احترام اور تحفظ کی اسلامی تعلیمات اور قانونی تقاضوں پر عمل کرا رہی ہے،پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور رولز کو موثر بنایا گیا ،جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکار پر جرمانے اور مقدمات درج ہوئے۔