شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل ، اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن، سکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا،خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،6 خوارج مارے گئے،قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کےخلاف متعدد سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔